نئی دہلی، 25؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تشدد اور بھاری سیکورٹی فورسز کے درمیان ’’پدماوت‘‘کو ملک بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔صبح سے ہی ملک کے بہت سارے شہروں سے آگ زنی اور توڑپھوڑکی خبریں آرہی تھیں۔دریں اثنا کرنی سینا کے تشدد کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائرکردی گئی ہے۔اب تک مرکزی حکومت نے اس مسئلے سے دوری بنارکھی تھی لیکن جمعرات کی صبح مرکزوی وزیر جنرل وی کے سنگھ نے پدمات سے متعلق مسئلہ پر کئی ٹوئٹس کیے۔وی کے سنگھ نے پدماوت پر تشدد کی مخالفت کی اور کہاکہ ریاستی حکومتوں کوذمہ داری بنتی ہے فلم کوپرامن طریقے سے ریلیزکرے۔وی کے سنگھ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ مذاکرات اور اختلافات جمہوریت کے ستونوں کی طرح ہیں لیکن اس کے لئے تشدد کسی بھی طرح سے قبول نہیں کیا جا سکتاہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ جمہوریت میں ہم ایسی صورت حال میں ہیں جب کسی شخص کی اظہار رائے آزادی کسی کے احترام کوٹھیس پہنچاتی ہے لیکن ایسے تشدد کرکے ہی مخالفت ظاہر نہیں کی جاسکتی ہے ،اگر کوئی مسئلہ ہے تو سب کو بات چیت سے پریشانیوں کو دور کرنا چاہیے۔